میرٹ پر فیصلہ ہوا تو جلد عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے: اسد قیصر

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ ہوا تو جلد بانی چیئرمین عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے ہیں، کراچی اور پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عوام میں جائیں گے اور قانونی جنگ بھی ہوگی، کوئی بھی وزیر اعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ بننے جا رہا ہے، ہمیں اب بھی عدالتوں سے امید ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کل عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے، مینڈیٹ ان کے پاس ہے نہیں،ن لیگ کے پاس 23 سیٹیں نہیں ہیں ، ان لوگوں کو شرم و حیا اور وقار ہونا چاہیے۔جعلی وزیر اعظم اور کابینہ ہوگی تو ان لوگوں کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

The posh background of Just Stop Oil's pink-haired poster girl: Phoebe Plummer grew up in her family's £4million Chelsea mansion

Sooner than we anticipated' Trump bests Haley on her home turf of South Carolina: 5 takeaways.

Tragic victims of the Valencia fire: Parents die alongside newborn baby and daughter, three, along with elderly couple who cowered with their dog in the bathroom are among ten confirmed dead