پشاور: پولیس کی میاں اسلم کو گرفتار کرنے کی کوشش پی ٹی آئی کارکنوں نے ناکام بنادی

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس پشاور پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے اسپیکر ہاؤس خیبرپختونخوا کے باہر سے میاں اسلم کو گرفتارکرنے کی کوشش کی۔ ذرائع نے بتایاکہ میاں اسلم کی گرفتاری کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے مزاحمت کی اور انہیں دوبارہ اسپیکر ہاؤس لے آئے۔ قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی 4 مارچ تک راہداری ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار4 مارچ تک لاہورہائیکورٹ یا متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں، بصورت پیش نہ ہونے پر حکم واپس ہوگا۔ ہائیکورٹ نے حکم نامے کی کاپی متعلقہ عدالت اور پولیس اسٹیشن کو ارسال کرنےکا بھی حکم دیا۔ read more...

Comments

Popular posts from this blog

The posh background of Just Stop Oil's pink-haired poster girl: Phoebe Plummer grew up in her family's £4million Chelsea mansion

Sooner than we anticipated' Trump bests Haley on her home turf of South Carolina: 5 takeaways.

Richard Lewis, Acerbic Comedian and Character Actor, Dies at 76